کرائمز

فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاﺅن ،1ہزار 610کلو گوشت ،مرغیاں تلف

لاہور(آئی این پی) ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے لاہور میں کریک ڈاﺅن کرتے ہوئے 1ہزار 610کلو گوشت اور مرغیاں تلف کر دیں ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے بتایا کہ 42میٹ شاپس اور سپلائرز کی چیکنگ، 2مقدمات درج، 2کو بھاری جرمانے عائد اور ایک ملزم گرفتار کیا گیا ۔شیر شاہ میں ایل ای ایس 6569نمبری گاڑی سے مردہ مرغیاں برآمد کر کے تلف کی گئی، گاڑی سے مردہ مرغیاں تلف کر کے ملزم کیخلاف مقدمہ درج، موقع سے گرفتار کروا دیا گیا، دکانوں میں صفائی کے ناقص انتظامات، ملازمین کے میڈیکل عدم موجود پائے گئے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ بیمار یا مردہ مرغیاں سپلائی کرنا سنگین جرم ہے،شہری پہلے سے ذبح شدہ گوشت نہ خریدیں، مرغی اپنے سامنےذبح کروائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button