کرائمز

جگہ بدل کر جعلی کولڈ تیار کرنے والے عادی مجرم رنگے ہاتھوں گرفتار

لاہور(آئی این پی) جگہ بدل کر جعلی کولڈ تیار کرنے والے عادی مجرم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا ۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آپریشنز نے فوڈ سیفٹی ٹیموں کے ہمراہ شرقپور میں آپریشن کیا ۔10ہزار 12لیٹر کولڈ ڈرنکس، 198لیٹر پیکنگ میٹریل تلف، مقدمہ درج، 4ملزم گرفتار کرلیے گئے جبکہ 1800بوتلیں، 5واٹر ٹینک، 2سلنڈر، مشینیں، جنریٹر اور دیگر سامان ضبط کیا گیا ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے بتایا کہ جعلی کولڈ ڈرنکس یونٹ میں معروف برانڈ کی جعلی کولڈ ڈرنکس تیار کی جارہی تھی، ممنوعہ کیمیکل، غیر معیاری فلیور اور غیر منظور شدہ فارمولا استعمال کیا جارہا تھا، یونٹ میں صفائی کے ناقص انتظامات، حشرات کی بھرمار پائی گئی، گندا فرش، بدبودار ماحول، زنگ آلود مشینری، دیواروں سے پینٹ گر رہا تھا، سٹوریج سیکشن میں چھپکلیاں موجود؛ روک تھام کے لیے مناسب اقدامات نہ تھے، ملازمین کے میڈیکل نامکمل، ٹریننگ سرٹیفکیٹس عدم موجود پائے گئے، خوراک میں جعلسازی کرنے پر ملزمان پر پہلے بھی ایک مقدمہ درج ہے، تیار جعلی کولڈ ڈرنکس لاہور شہر اور مضافات میں سپلائی ہونی تھی۔عاصم جاوید نے کہا کہ صارف کو اصل کے نام پر دھوکہ دینے والے معاشرے کے ناسور ہیں، شکنجہ سخت کر دیا ہے، وزیر اعلی مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق جعلسازی اور ملاوٹ میں ملوث عناصر کا قلع قمع کریں گے، شہری اشیا کی خریداری سے قبل تاریخ اجرا اور تنسیخ ضرور چیک کریں، خوراک کے متعلق کسی قسم کی شکایت کی صورت میں 1223پر اطلاع دیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button