علاقائی خبریں

پنجاب پریژن سٹاف ٹریننگ کالج ساہیوال میں اہم میٹنگ کا انعقاد

ساہیوال(عبداللہ صابر بھٹہ) کمانڈنٹ ٹریننگ کالج ملک شوکت فیروز کی زیرِ قیادت پنجاب پریزنز اسٹاف ٹریننگ کالج ساہیوال میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔جس میں ادارے کے مختلف کلیدی شعبہ جات. سیکیورٹی، تربیتی سہولیات، عملے کی صلاحیت میں اضافہ، باغبانی، نظام کی بہتری اور مستقبل کی منصوبہ بندی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمانڈنٹ، کورس کمانڈنٹ، ٹریننگ انچارجز، ٹریننگ انسٹرکٹرز اور میڈیکل آفیسران نے بھرپور شرکت کی اور بہتری کے لیے قیمتی تجاویز پیش کیں۔ اجلاس کا مقصد ادارے کی مجموعی کارکردگی اور تربیتی معیار کو مزید مؤثر اور جدید تقاضوں کے مطابق بنانا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button