علاقائی خبریں

وقت کبھی ایک جیسا نہیں رہتا یہ وقت بھی بدل جائے گا‘مسرت چیمہ

لاہور( آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ وقت کبھی ایک جیسا نہیں رہتا اور یہ وقت بھی بدل جائے گا ،انشااللہ ظلم کا یہ نظام ختم ہوگا اور آنے والی نسلیں ان ظالموں کو معاف نہیں کریں گی۔ انہوں نے ایکس پر عظمیٰ خانم اور علیمہ خانم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہاکہ قوم ہمیشہ یاد رکھے گی کہ نہتی بہنیں اپنے بھائی سے ملنے کے لیے روزانہ گھنٹوں انتظار کرتی تھیں لیکن یا تو انہیں گرفتار کر لیا جاتا تھا یا اغواءکر کے کسی ویرانے میں پولیس چھوڑ آتی تھی، انشاءاللہ ظلم کا یہ نظام ختم ہوگا اور آنے والی نسلیں ان ظالموں کو معاف نہیں کریں گی۔ انہوں نے ایک اور ٹوئٹ میں بتایا کہ اعجاز چوہدری کو طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے کوٹ لکھپت جیل سے پی کے ایل آئی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،اعجاز چوہدری کی پہلے دل کی شریانوں کی پیوندکاری کی گئی تھی اور تین اسٹنٹ ڈالے گئے تھے۔اعجاز چوہدری اس وقت عمران خان کا ساتھ نبھانے کے جرم میں ناحق قید کاٹ رہے ہیں ، اللہ سے دعا ہے کہ اللہ پاک جلد انکو مکمل صحت کاملہ عطاءفرمائے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button