علاقائی خبریں
محمد محبوب عالم ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل تعینات
لاہور (آئی این پی) پنجاب حکومت نے ایڈیشنل سیکرٹری (ایڈمن) محکمہ اطلاعات و ثقافت پنجاب محمد محبوب عالم کو تبدیل کر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل تعینات کر دیا جبکہ سیکرٹری اطلاعات و ثقافت سید طاہر رضا ہمدانی سے ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا ۔ اس ضمن میں محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔