علاقائی خبریں
سعودی ایوی ایشن گا کا کی 7 رکنی سیفٹی ٹیم (آج)پاکستان آئے گی
لاہور( آئی این پی)سعودی ایوی ایشن گا کا کی 7 رکنی سیفٹی ٹیم آج( اتوار) کے روز پاکستان پہنچے گی ۔ذرائع کے مطابق اس دورے کے دوران گا کا کی دو ٹیمیں مختلف ایئر پورٹس کا آڈٹ کریں گی ۔ ایک ٹیم لاہور، فیصل آباد اور سیالکوٹ ایئر پورٹس سے جانے والی پروازوںکا سیفٹی آڈٹ کرے گی جبکہ دوسری ٹیم اسلا م آباد، پشاور اور کراچی ایئر پورٹس پر سامان کی سکریننگ سمیت دیگر آپریشنل معاملات کا آڈٹ کرے گی۔ٹیم پہلے مرحلے میں آج اتوار کے روز لاہور پہنچے گی۔