کرائمز
بروقت کارروائی کر کے 16 سالہ مغویہ کو بازیاب کرا لیا
لاہور( آئی این پی)گلشن راوی پولیس نے بروقت کارروائی کر کے 16 سالہ مغویہ کو بازیاب کرا لیا ۔ ایس پی ڈاکٹر محمد عمر کے مطابق رومیسہ اپنی والدہ کے ہمراہ گلشن راوی گھر میں کام کرتی تھی، گھر سے لاپتہ ہونے پر والد اللہ دتہ کی مدعیت میں اغوا ءکا مقدمہ درج کیا گیا،پولیس نے جدید ٹیکنالوجی سے ملزم صاحب اللہ کو ڈبل سڑکاں ساندہ کے علاقہ سے گرفتارکر کے رومیسہ کو بازیاب کرالیا ۔ پولیس ترجمان کے مطابق ملزم نے لڑکی کو حرام کاری کی خاطر اغوا ءکیا۔