ملتان: پولیس مقابلہ، دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
ملتان (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) پولیس تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے نزد ابنِ سینا ہسپتال، این ایل سی بائی پاس کے قریب پولیس مقابلے کے دوران چوری و ڈکیتی کے 50 سے زائد مقدمات میں مطلوب سابقہ ریکارڈ یافتہ خطرناک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔ترجمان پولیس کا کہنا تھا کہ ناکہ بندی کے دوران پولیس پارٹی نے مشکوک موٹر سائیکل سوار دو افراد کو رکنے کا اشارہ کیا، تاہم ملزمان نے فرار ہونے کی کوشش کرتے ہوئے پولیس پر فائرنگ کر دی۔موٹر سائیکل سلپ ہونے کے باعث دونوں ملزمان زخمی ہو گئے، جنہیں گرفتار کر لیا گیا۔زخمی ملزمان کی شناخت غلام حیدر اور محمد عدیل کے نام سے ہوئی۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے پسٹل 30 بور اور ایک موٹر سائیکل برآمد کی جو تھانہ سیتل ماڑی میں درج ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب تھی۔پولیس کے مطابق زخمی ملزمان کو علاج کے لیے 1122 کے ذریعے نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔