کرائمز
ملازمہ پر مبینہ تشدد اور زیادتی کا الزام، اداکارہ ثمررانا گرفتار
لاہور (آئی این پی) لاہور پولیس نے گھریلو ملازمہ پر مبینہ تشدد اور زیادتی کے الزام میں اداکارہ ثمر رانا کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں 14سال کی گھریلو ملازمہ پرتشدد اور زیادتی کے الزام میں اسٹیج اداکارہ ثمررانا کوگرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق اداکارہ کے گھر 5ملزمان نے ملازمہ کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔پولیس کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر زیادتی کے دوران وڈیوز بھی بناتے رہے، اداکارہ پر ملازمہ پر تشدد کرنے اور خوفزدہ کرنے کا الزام ہے، واردات میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔