استقبالیہ صدور عوامی کمیٹیاں و تنظیمی اجلاس کامیابی سے منعقد
رائیونڈ (نامہ نگار ) جماعت اسلامی زون 165 کے تحت آج مورخہ 2 ستمبر 2025 کو پنجاب سکول علی ٹاؤن میں استقبالیہ صدور عوامی کمیٹیاں و تنظیمی اجلاس کا کامیاب انعقاد ہوا۔ اس پروگرام میں علاقے کی تمام عوامی یوتھ کمیٹیوں کے صدور، رہنما جماعت اسلامی، اور معزز مہمانان شریک ہوئے۔خطاب کرنے والے معزز مہمانان جناب عبداللہ صدیق (دوبئی ٹاؤن)، نعیم صاحب، اسماعیل صاحب (ڈریم ایوینیو)، انیق احمد، انجینئر سعید ستار، خرم اعوان اور ملک سرور شاہ (شیر شاہ)، عمر خطاب، ایڈووکیٹ راؤ ابراہیم، سید وقار عظیم شاہ اور یونس انصاری (راہنما جماعتِ اسلامی رائے ونڈ)، انجینئر ارشد مجید (صدر سیاسی امور زون)، قیم زون عابد عزیز، امیر زون اصف محمود، امیر سرکل رانا اصغر، سید راشد داؤ (نائب امیر جماعت اسلامی ضلع غربی لاہور)، اور انجینئر سید علی ارتضیٰ حسنی (امیر جماعت اسلامی ضلع غربی لاہور)۔
اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، بعدازاں مختلف کمیٹیوں کے صدور نے اپنی کارکردگی رپورٹس پیش کیں۔ معزز مہمانان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے عوامی کمیٹیوں کے کردار کو سراہا۔
مہمانوں کی پرتکلف ضیافت کی گئی جس میں لذیذ عشائیہ پیش کیا گیا۔
امیر ضلع انجینئر سید علی ارتضیٰ حسنی نے کمیٹیوں کے صدور کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ یہ کمیٹیاں رائے ونڈ، شیر شاہ کالونی اور رائے ونڈ روڈ کی عوام کے مسائل کے حل کے لیے جماعت اسلامی کا ہر اول دستہ ثابت ہوں گی۔
عوامی خدمت اور الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے علاقے کے مسائل حل کرنے کا عزم کیا گیا۔ آئندہ ترقیاتی منصوبوں میں عوامی رائے کو شامل کرنے کا اعلان کیا گیا۔24 اگست کو ہونے والے عظیم الشان کنونشن کی کامیابی پر صدور عوامی کمیٹیاں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ امیر حلقہ جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری کی طرف سے خصوصی پیغام بھی پیش کیا گیا جس میں انہوں نے کہا کہ:
"زون 165 کی قیادت نے جماعت اسلامی کی تاریخ کا سب سے بڑا کنونشن منعقد کر کے شاندار مثال قائم کی ہے۔ یہی وہ لوگ ہیں جو اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے کاموں کے لیے عوام کی خدمت کرتے ہیں، اور حقیقی معنوں میں ووٹ کے اصل حقدار یہی ہیں۔”
پروگرام کا اختتام دعا پر ہوا جس میں ملک و قوم کی سلامتی، ترقی، اور جماعت اسلامی کی کامیابی کے لیے دعائیں کی گئیں۔