موبائل ٹاورز کی بندش اور سگنلز کی مشکلات نے موبائل فون سسٹم ختم کر دیا
مصطفی آباد/للیانی(نمائندہ خصوصی)موبائل ٹاورز کی بندش اور سگنلز کی مشکلات نے موبائل فون سسٹم ختم کر دیا۔مہنگے ترین پیکیجز کے باوجود شہری اپنے پیاروں سے بات کرنے کو ترس گئے۔نہ تو بارڈر کا ایریا ہے اور نہ ہی حساس علاقہ مگر سگنلز پھر بھی نہیں آتے،شہریوں کی دہائی.تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد اور اس کے گردونواح گرین کوٹ،وڈانہ،امریک سنگھ،دفتوہ اور دوسرے علاقوں میں موبائلز کمپنیوں کے سگنلز بہت ہی کم آتے ہیں جس کی وجہ سے آواز بھی نہیں پہنچ پاتی اور شہری صرف ہیلو ہیلو کہ کر رہ جاتے ہیں ۔اس کے علاوہ بجلی بند ہونے کی صورت میں سگنل ٹاورز مکمل طور پر بند ہوجاتے ہیں اور علاقے کا رابطہ دنیا سے مکمل طور پر کٹ جاتا ہے۔شہریوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دنیا جدید سے جدید تر سہولیات کی طرف جارہی ہے مگر ہمارے علاقے میں بات کرنے کیلیے موبائل کمپنیوں کو نیٹ ورک ہی کام نہیں کرتے۔نہ تو یہ علاقہ بارڈر ایریا ہے اور نہ ہی حساس علاقہ مگر اس کے باوجود علاقے میں سگنلز کی اتنی مشکلات سمجھ سے بالاتر ہے۔کمپنیاں ہر روز پیکیجز تو مہنگے کرتی جارہی ہیں مگر نیٹ ورک کو درست کرنے پر کسی کی توجہ نہیں ہے۔شہریوں نے اعلک حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔