علاقائی خبریں

43ویں سالانہ ”تاجدار ِختم نبوت ﷺ کانفرنس“کا انعقاد

شیخوپورہ(ڈاکٹر محمد عمران مجددی سے)پا کستان سنی تحریک کے زیر اہتمام 43ویں سالانہ ”تاجدار ِختم نبوت ﷺ کانفرنس“کا انعقاد کیا گیا، کانفرنس کی صدارت پیر سید نوید حسین شاہ بخاری نے کی، کانفرنس سے علامہ غلام مصظفیٰ مجددی، ڈاکٹر پیر میاں صغیر احمدنقشںبندی،مفتی خضر الاسلام نقشبندی،پیر سید نوید حسین شاہ،مفتی سید سیف اللہ شاہ، علامہ عبداللہ ثاقب، علامہ افضل علی نقشبندی، ڈاکٹر عمر زمان صدیقی، محمد وسیم نقشبندی، مفتی شہبا زعلی سیال، علامہ عبد الستار صدیقی ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عقیدہ ختم نبوت ﷺ دین اسلام کی بنیاد اور اُمت مسلمہ کے ایمان کی پہچان ہے،اسلام کی حفاظت اور اُمت کے اتحاد کی ضمانت عقیدہ ختم نبوت ﷺ میں مضمر ہے،عقیدہ ختم نبوت ﷺ کے تحفظ کیلئے اپنی جان ومال اور قلم سے کوشش کرنا ہر مسلمان کا ایمانی فرض ہے،ختم نبوت ﷺ کا عقیدہ وہ کسوٹی ہے جس پر ایمان کی سچائی پرکھی جاتی ہے جو شخص اس کا انکار کرئے وہ دائرہ اسلام سے خارج ہوجاتا ہے،قادیانی اقلیت نہیں اسلام اور پاکستان کے غدار ہیں قادیانیت نواز ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کررہے ہیں، عقیدہ ختم نبوت ﷺ کے تحفظ کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔مقررین نے نے کہا کہ ہمارے اکابرین نے ختم نبوت ﷺ کے تحفظ کیلئے قومی اسمبلی کے فورم پر طویل جدوجہد کی ہے،ناموس رسالت اور ختم نبوت ﷺ کے قوانین کو کسی کو بھی کمزور کرنے نہیں دینگے،ناموس رسالت ﷺ ایکٹ قرآن وسنت اور علماء کرام کا اجماع ہے،اسلام دشمن قوتیں 295-Cایکٹ کو ختم کرنے کیلئے ناپاک جسارت کررہی ہیں ملک کے آئین میں گستاخ رسول کی سزا صرف موت ہے،ملک کی جیلوں میں موجود گستاخوں کو فوری سزا دی جائیں،قائد ملت اسلامیہ علامہ شاہ احمد نورانی،مجاہد ملت مولانا عبدالستار خان نیازی،مولانا محمد علی رضوی ودیگر کی تحریک ختم نبوت کیلئے خدمات کو زبر دست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی شاندار ملی خدمات ہمیشہ تاریخ میں یاد رکھا جائیگا،1974میں ہمارے اکابرین نے شب وروز کوششوں کے بعد قادیانیوں کوملک کی قانون ساز اسمبلی سے غیر مسلم قراردلوایا تھا،یارسو ل اللہ ﷺ ہم یہ عزم کرتے ہیں جب تک جسم میں جان ہے آپ کی ناموس کا تحفظ کرینگے، قادیانیوں پر پابندی اور انہیں غیر مسلم قرار دینا پاکستان میں ہی نہیں بلکہ دنیا کے کئی ممالک میں ہے،امریکہ،برطانیہ،اسرائیل قادیانیوں کو اسلام میں فتنہ پیدا کرنے کیلئے سہولیات دیتے ہیں،قادیانی یہود ونصاری کے اعلیٰ کار اسلام اور پاکستان کے دشمن ہیں،قادیانیوں کا راز فاش ہوچکا یہ اسلام اور ملک کے دشمن ہیں اور یہود ونصاری کے اعلیٰ کار ہیں،قادیانیوں کو ملک کے کلیدی عہدوں پر فائز نہیں کیا جاسکتا،قادیانی جہاں بھی کلیدی عہدوں پر فائزہیں آئین کے مطابق انہیں ہٹایا جائے،پاکستان اسلام کا قلعہ ہے پاک زمین گستاخ رسول کوکسی طور بھی برداشت نہیں کریگی،شہدائے میلاد مصطفی ﷺ نے دین اسلام کے تحفظ کیلئے قربانی دینے کا حوصلہ دیا،امیر شہدائے میلاد مصطفی ﷺ سربراہ سنی تحریک شہید محمد عباس قادری،مرکزی رہنماؤں مولانا افتخار احمد بھٹی شہید،مولانا اکرم قادری شہید،مولانا ڈاکٹر عبدالقدیر شہید ودیگر شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،ناموس رسالت اور ختم نبوت ﷺ کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔کانفرنس میں علماء کرام، مشایخ عظام وسینکڑوں کی تعداد میں عاشقان رسول شریک تھے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button