پی ایچ اے ملتان سیلاب زدگان کے لیئے کی جانیوالی امدادی سرگرمیوں میں سر گرم
شجاع آباد (مظہرتاج قریشی)پی ایچ اے ملتان سیلاب زدگان کے لیئے کی جانیوالی امدادی سرگرمیوں میں سر گرم تفصیلات کے مطابق قاسم بیلہ،خیر پور بھٹہ،مظفر آباد،جلال آباد میں قائم ریلیف کمپنیوں میں پی ایچ اے کی جانب سے صاف پانی کی فراہمی جاری ہے۔پل لنگڑیال پر امدادی کیمپ میں بچوں کے لیئے جھولوں کی تنصیب کی گئی ہے 42مالی اور سیکورٹی گارڈ ز امدادی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہیں۔ملازمین تین شفٹ میں ذمہ داریاں سر انجام دے رہے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ مالی اور سیکورٹی گارڈ جلال پور میں بھی امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔اس موقع پر ڈی جی پی ایچ اے ملتان کریم بخش نے کہا کہ ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ پی ایچ اے ملتان شانہ بشانہ سیلاب متاثرین کے لیئے امدادی سر گرمیوں میں مصروف عمل ہیں۔پی ایچ اے ملتان اپنی ذمہ داریاں سر انجام دیتا رہے گا۔ملازمین کے لیئے ڈیوٹی کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں