علاقائی خبریں

بہترین تربیتی سہولیات/ جدید ترین ڈرائیونگ سیمولیٹر کا آغاز

لودھراں ( محمد شاہد)ڈی ائی جی صاحب ٹریفک پنجاب اور ڈی پی او صاحب لودھراں کے حکم پرڈرائیونگ سکول لودھراں نے عوام کو بہترین تربیتی سہولیات فراہم کرنے کے عزم کے تحت جدید ترین ڈرائیونگ سیمولیٹر کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ سہولت طلبہ اور ڈرائیونگ سیکھنے والوں کے لیے ایک انقلابی قدم ہے، جس کے ذریعے اب وہ محفوظ اور حقیقی ماحول کے قریب تربیت حاصل کر سکیں گے۔

سیمولیٹر کے ذریعے سیکھنے والے افراد بغیر سڑک پر نکلے مختلف ٹریفک صورتحال جیسے اچانک بریک لگانا، رش والے راستے، خراب موسم، رات کے وقت ڈرائیونگ اور ایمرجنسی حالات کا سامنا کرنے کی مشق کر سکتے ہیں۔ اس سے نہ صرف ڈرائیونگ کی مہارت میں اضافہ ہوگا بلکہ حادثات کی روک تھام اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد میں بھی بہتری آئے گی۔

ڈرائیونگ سکول لودھراں کا یہ اقدام محفوظ ڈرائیونگ اور عوامی سہولت کی جانب ایک مثبت قدم ہے، جو آنے والی نسل کو باشعور اور ماہر ڈرائیور بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ ڈرائیونگ سیکھنے کے لیے ڈرائیونگ سکول لودھراں نزد تھانہ سٹی کا وزٹ کریں اور ایک پروفیشنل ڈرائیور بنیں ڈی ٹی لودھراں محمد احمد خان

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button