ڈاکٹر عائشہ عامر ہسپتال میں عملہ کے ہتک آمیز روئیے کےخلاف شہری پھٹ پڑے
ماموں کانجن(زاہد مانگٹ ) ڈاکٹر عائشہ عامر ہسپتال میں عملہ کے ہتک آمیز روئیے کےخلاف شہری پھٹ پڑے آئے روز مریضوں سے بد تمیزی معمول بن گیا،حکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا ماموں کانجن بنگلہ چوک کلیانوالہ روڈ پر واقع کے عائشہ عامر ہسپتال میں تعینات عملہ کی جانب سے ہسپتال میں آۓ مریضوں کیلئے ہتک آمیز اور بے عزتی کرنا معمول بن گیا عمران خان کورائی نامی شخص اپنے بھائی ذیشان کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال لیکر کر گیا جہاں پر مریض کو قصابوں کی طرح ٹریٹ کیا گیا دو سے تین بار ایکسرے کروائے و دیگر اشیاء منگوانے کے بعد گھنٹوں ذلیل وخوار کرتےرہے پھر بدتمیزی پر اترنے پر مریض کو ہسپتال سے فارغ کردیا گیا پہلے بھی متعدد بار ہسپتال کے عملہ کی جانب سے بدتمیزی کے واقعات رونما ہوچکے ہیں متاثرہ شخص نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کے تفصیلات سے آگاہ کیا اور اعلیٰ حکام سے خاص کر ہیلتھ کیئر کمیشن پنجاب سمیت اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا