بھکر ، انٹیلیجنس بیسڈ سرچ اپریشن کا سلسلہ جاری ہے
بھکر (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کے لیے انٹیلیجنس بیسڈ سرچ اپریشن کے سلسلہ جاری ہے پولیس ترجمان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر شہزاد رفیق اعوان کے احکامات پر ضلع بھر میں امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کے لیے انٹیلیجنس بیسڈ سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے پولیس ترجمان کے مطابق ضلع کے تمام تھانہ جات کی حدود میں مشکوک اور حساس علاقوں میں سرچ، سویپ اور کومبنگ آپریشن کیے جا رہے ہیں۔پولیس کی بھاری نفری مختلف داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی کرتے ہوئے گاڑیوں، موٹر سائیکلوں اور مشتبہ افراد کی چیکنگ کر رہی ہے۔ مشتبہ افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی جارہی ہےکرایہ داروں اور رہائشی افراد کا کوائف ریکارڈ چیک کیا جا رھا ہے ہوٹلوں، سرائے اور گیسٹ ہاؤسز کی انسپکشن کی جا رہی ہےاشتہاری و عادی مجرمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اسلحہ کی نمائش اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے ان آپریشنز کا مقصد جرائم کی بیخ کنی، شرپسند عناصر کی سرکوبی اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔حساس مقامات کی سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے جبکہ گشت میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے واضح کیا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر قریبی تھانے یا ہیلپ لائن 15 پر دیں تاکہ ضلع میں پائیدار امن قائم رکھا جا سکے۔