علاقائی خبریں

عوامی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دی ہے:لالہ احسان اللہ انصاری

ڈسکہ(عشرت انصاری) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما لالہ احسان اللہ انصاری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) حقیقی معنوں میں عوام کی جماعت ہے جو ہر دور میں عوامی خدمت کو اپنا نصب العین سمجھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قائدین مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ عوامی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دی ہے اور ہر مشکل وقت میں عوام کے ساتھ کھڑے ہو کر ان کے دکھ درد بانٹے ہیں انہوں نے کہا کہ ملک میں آنے والے سیلاب اور قدرتی آفات کے دوران بھی مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے بلا تفریق عوامی خدمت کی ہے اور آج بھی میدانِ عمل میں موجود رہ کر متاثرین کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جارہا ہے۔ لالہ احسان انصاری نے کہا کہ یہ جماعت صرف نعروں اور وعدوں تک محدود نہیں بلکہ عملی اقدامات کے ذریعے عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی قیادت میں سیالکوٹ سمیت پنجاب بھر میں ترقیاتی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے جس طرح ماضی میں ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر ڈالا تھا، آج بھی وہی جذبہ موجود ہے اور پاکستان کو ایک بار پھر خوشحال اور ترقی یافتہ بنانے کا خواب شرمندہ تعبیر ہو گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button