علاقائی خبریں

نجی اسپتالوں و کلینکس کے تمام معالجین کو باقاعدہ طور پر خطوط جاری

شجاع آباد(اظہرتاج قریشی)ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر شجاع آباد ڈاکٹر محمد آصف راؤ کی ہدایت پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شجاع آباد میں تمام آر ایچ سیز مریم نواز ہیلتھ کلینکس اور نجی اسپتالوں و کلینکس کے تمام معالجین کو باقاعدہ طور پر خطوط جاری کیے گئے ہیں تفصیلات کے مطابق ان خطوط میں یہ واضح ہدایت دی گئی ہے کہ کسی بھی قسم کے سرجیکل یا میڈیکل پروسیجر سے قبل مریضوں کی ایچ آئی وی ہیپاٹائٹس بی ہیپاٹائٹس سی اور سفلس (VDRL) کی لازمی اسکریننگ کی جائے ان ہدایات میں درج اہم نکات یہ ہیں1. سرجری یا کسی بھی میجر/مائنر پروسیجر سے قبل علیحدہ اور جراثیم سے پاک آلات کا استعمال یقینی بنایا جائے 2 ہر مریض کا ایچ آئی وی، ہیپاٹائٹس بی و سی اور وی ڈی آر ایل کے لیے ٹیسٹ کرایا جائے۔3. مریضوں کے ٹیسٹ کے نتائج کو مکمل رازداری کے ساتھ رکھا جائے اور ضرورت پڑنے پر مناسب مشاورت فراہم کی جائے 4 تمام تر طریقہ کار کے دوران عالمی اصولوں کے مطابق انفیکشن کنٹرول اور حفاظتی تدابیر پر عمل کیا جائے، خواہ مریض کا اسٹیٹس کچھ بھی ہو 5 اگر کسی مریض میں ایچ آئی وی مثبت رپورٹ ہو تو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کو مطلع کیا جائے تاکہ مزید اقدامات اور تعاون فراہم کیا جا سکے ڈاکٹر محمد آصف راؤ نے کہا کہ ان اقدامات کا مقصد مریضوں اور ہیلتھ کیئر ورکرز دونوں کو محفوظ بنانا اور شجاع آباد میں انفیکشن کنٹرول کے نظام کو مزید مضبوط کرنا ہے۔ انہوں نے تمام معالجین اور اسپتالوں کے منتظمین سے بھرپور تعاون کی اپیل کی ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button