ڈکیتی راہزتی کی وارداتوں میں ملوث 5 ڈاکو مقابلے میں ہلاک دو فرار
نارنگ منڈی(اے،آر،ملک سے)مریدکے ناروال روڈ پر کرتو کے قریب سی سی ڈی کی بڑی کاروائی۔ ڈکیتی راہزتی کی وارداتوں میں ملوث 5 ڈاکو مقابلے میں ہلاک دو فرار، ہلاک ہونے والے پانچوں ڈاکوؤں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔
تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل ڈکیتی مزاحمت پر خاتون کو قتل کرنے والا ڈاکو بھی اسی مقابلے میں مارا گیا۔جانبحق ڈاکووں میں منج گاوں کے دو سگے بھائی شہروز اور عثمان جبکہ شہزاد ٹاون مریدکے کے دو سگے بھائی شعیب اور سیف اور ایک ڈاکو کا تعلق گاؤں اگریاں سے ہے یہ تمام ڈاکوؤں آپس میں قریبی رشتے دار ہیں ۔سی سی ڈی پنجاب کے مطابق مسلح ڈاکوؤں کی کرتو سٹاپ کے قریب مسافروں سے لوٹ مار کرنے کی اطلاع پر فوراً کاروائی کی گئی ۔کراس فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ ڈاکو متعدد تھانوں میں ڈکیتی، قتل اور اغواء جیسے سنگین مقدمات میں مطلوب تھے۔سی سی ڈی آر او شیخوپورہ افتخار احمد وریا کی ہدایات پر انچارج ولی حسن پاشا نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کی ڈاکوؤں سے اسلحہ موٹرسائیکل اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔