علاقائی خبریں
اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ اقرا ناصرکا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ
ٹوبہ ٹیک سنگھ(محمد شبیر سے)کمالیہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ محمد نعیم سندھو کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ اقرا ناصر نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور چک نمبر 731 گ ب سمیت اضافی آبادی میں متاثرہ خاندانوں میں راشن بیگز اپنے ہاتھوں سے تقسیم کیے اس موقع پر انہوں نے سیلاب زدگان سے ملاقات بھی کی اور ان کے مسائل دریافت کیے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ حکومتِ پنجاب کی ہدایت پر متاثرہ عوام کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جارہی ہیں اور امدادی سرگرمیوں کا سلسلہ مسلسل جاری ہے انہوں نے مزید کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور متاثرین کی مکمل بحالی تک ریلیف اور بحالی کے اقدامات جاری رہیں گے