کرائمز

چھانگا مانگا: کریانہ دکان پر دن دہاڑے ڈکیتی، موبائل فون لے اڑے

چھانگا مانگا(ذوالفقار علی ڈوگر) تھانہ چھانگا مانگا کی حدود میں کارخانہ کریانہ کی دکان پر دن دہاڑے ڈکیتی کی واردات پیش آئی۔ تفصیل کے مطابق دکاندار راشد اپنی دکان پر موجود تھا کہ دوپہر تقریباً دو سے تین بجے کے درمیان دو نامعلوم افراد موٹر سائیکل پر سوار ہو کر آئے اور اسلحہ کے زور پر 85 ہزار روپے مالیت کا موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔
واردات کی تمام فوٹیج کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہوگئی ہے جس میں دونوں ملزمان کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ واقعہ کی درخواست تھانہ چھانگا مانگا میں جمع کرا دی گئی ہے جبکہ شہریوں اور دکانداروں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے اور ملزمان کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button