کرائمز
ڈیرہ بگٹی ،بارودی سرنگ دھماکے سے دو افرادزخمی
ڈیرہ مراد جمالی ( کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )ڈیرہ بگٹی کے علاقے میں بارودی سرنگ دھماکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کو انڈس ہسپتال سوئی منتقل کردیا گیا لیویز کے مطابق ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی لنجو صفاری چاکرانی میں زیر زمین ڈفن بارودی سرنگ پر موٹر سائیکل چڑنے سے پھٹ گئی جس کے نتیجے میں دو افرادافتاب اور کوبڑی بگٹی شدید زخمی ہوگئے جبکہ موٹر سائیکل مکمل تباہ ہو گئی واقع کی اطلاع پر لیویز اور سیکورٹی فورسز جا? وقوع پر پہنچ گئے زخمیوں کو سوئی کے ہسپتال منتقل کردیا گیا واقعے کی مذید تحقیقات شروع کردی گئی ۔