کرائمز
لاہور: ہوائی فائرنگ میں ملوث2700ملزمان گرفتار
لاہور (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )لاہورپولیس کی ہوائی فائرنگ کی روک تھام کیلئے کارروائیاں،سینکڑوں قانون شکن کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان لاہورپولیس کے مطابق امسال ہوائی فائرنگ میں ملوث2700ملزمان گرفتار،1273مقدمات درج کئے گئے،کینٹ ڈویژن میں ہوائی فائرنگ کے827ملزمان گرفتارکیےگئے،صدر498اورماڈل ٹاؤن میں447ملزمان گرفتارکئےگئے۔ سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کا کہنا تھا کہ ہوائی فائرنگ پر زیرو ٹالرنس ہے،ہوائی فائرنگ جان لیواہے، مرتکب عناصرسلاخوں کےپیچھے ہونگے،ایس ایچ اوز ہوائی فائرنگ پر پابندی پر عملدرآمد یقینی بنائیں،سوشل میڈیا پر ہوائی فائرنگ کی پروجیکشن پر کارروائی کی جائے۔ْ