کرائمز
ریپ کے جھوٹے مقدمات میں پھنسا کر لوٹنے والی خاتون گرفتار
لاہور (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) ہنی ٹریپ سے ریپ کے جھوٹے مقدمات درج کروا کر سادہ لوح لوگوں کو لوٹنے والی خاتون گرفتار ہوگئی قصور میں تھانہ بی ڈویژن پولیس نے اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت خاتون نصرت بانو کو گرفتار کر لیا ۔ خاتون نصرت بی بی نے ریپ کا مقدمہ 1407/23 درج کروا رکھا تھا اور عدالت میں اپنے بیانات سے منحرف ہو گئی۔ ملزمہ نے ہنی ٹریپ سے شہری کو اپنے جال میں پھنسایا اور ریپ کا مقدمہ درج کروا کر طمع نفسانی کیلئے صلح کر لی ۔ ایس ایچ او بی ڈویژن محمد اسلم بھٹی کی مدعیت میں اینٹی ریپ ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ، پولیس کا کہنا ہے کہ ہنی ٹریپ سے ریپ کا الزام لگا کر شہریوں پر جھوٹے مقدمات درج کروانے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا