کرائمز

نارووال سے چک امرو تک ریلوے لائن گزشتہ دو دہائیوں سے بند

شکرگڑھ(خالد سیف انجم سے)نارووال سے چک امرو تک ریلوے لائن گزشتہ دو دہائیوں سے بند ہونے کے باعث شکرگڑھ اور گردونواح کے شہری ریلوے کی بحالی کے منتظر ہیں۔ عوام کا کہنا ہے کہ ٹرین سروس کی بندش نے سستے اور معیاری سفر کی سہولت ختم کر دی ہے، جس سے عام آدمی شدید متاثر ہوا ہے۔
سابق چیئرمین یونین کونسل بصرہ جالا چوہدری زاہد اقبال اور سابق وائس چیئرمین میاں شاہد اقبال نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ریلوے لائن کو فوری طور پر بحال کیا جائے تاکہ شہری ایک مرتبہ پھر آرام دہ اور کم خرچ سفری سہولت سے مستفید ہو سکیں۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن مہم کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شکرگڑھ کے عوام سے ریلوے بحالی کا وعدہ کیا تھا، مگر تاحال اس وعدے پر عملدرآمد نہیں ہو سکا۔ عوام امید کرتے ہیں کہ حکومت جلد از جلد ریلوے سروس بحال کر کے اپنے وعدے کی پاسداری کرے گی۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ ریلوے لائن کی بحالی سے نہ صرف آمد و رفت آسان ہو جائے گی بلکہ علاقے میں معاشی سرگرمیاں بھی بحال ہوں گی اور کاروباری طبقے کو بڑا ریلیف ملے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button