کرائمز

سی سی ڈی مقابلہ فائرنگ کے تبادلے میں دو ڈاکو ہلاک

شکرگڑھ(خالد سیف انجم سے)تھانہ سٹی شکرگڑھ کی حدود میں سی سی ڈی پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دو ڈاکو ہلاک جبکہ ان کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ فائرنگ کا واقعہ دین پور قبرستان کے قریب پیش آیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ڈاکوؤں نے علاقے میں لوگوں کو لوٹنے کے لیے ناکہ لگا رکھا تھا کہ اسی دوران سی سی ڈی پولیس پارٹی موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس کو دیکھتے ہی ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی، جس پر پولیس کی جانب سے بھی جوابی فائرنگ کی گئی۔فائرنگ کے تبادلے کے بعد جب پولیس نے علاقے کا سرچ آپریشن کیا تو دو ڈاکو مردہ حالت میں پائے گئے، جبکہ ان کے دو ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔سی سی ڈی انچارج مزمل حسین بابر کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکو متعدد وارداتوں اور 30 سے زائد مقدمات میں مطلوب تھے۔ جاں بحق ڈاکوؤں کی شناخت آصف اور اعظم عرف محسن ساکن جنڈیالہ کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button