کرائمز

نانبائیوں کا 5 نومبر سے تندور غیر معینہ مدت کیلئے بند کرنے کا اعلان

راولپنڈی(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )نانبائی ایسوسی ایشن نے 5 نومبر سے تندور غیر معینہ مدت کیلئے بند کرنے کا اعلان کردیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق راولپنڈی میں نانبائی ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے 5 نومبر سے تندور غیر معینہ مدت کیلئے بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نانبائیوں کے خلاف مقدمات کا اندراج کیا جارہا ہے، تندور سیل کیے جارہے ہیں اور لوگوں کا روزگار بند کیا جارہا ہے۔ ایسوسی ایشن نے کہا کہ انتظامیہ معیاری آٹا فراہم کرے تو روٹی کی قیمت نہیں بڑھائیں گے، 2 ماہ میں آٹے کی قیمت دگنا ہوگئی ہے مگر حکومت نانبائیوں کو کوئی سبسڈی نہیں دے رہی۔ نانبائی ایسوسی ایشن کے رہنمائوں نے کہا کہ سوئی گیس دستیاب نہیں، ایل پی جی گیس سلنڈرزچلارہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button