ساہیوال، چار نوجوان لڑکیوں کو جبر اً اغوا کر لیا گیا،مقدما ت درج
ساہیوال( کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) ضلع ساہیوال سے نوجوان لڑکیوں کو اغوا کر لیا گیا۔ ایک لڑکی کو اغواکر کے لے جاتے ہوئے پولیس کانسٹیبل پکڑا گیا لڑکی شہریوں نے بازیاب کرا لی ۔چک 98 نو ایل آمنہ بی بی 16سالہ کو عبدالغفار ،منشاء ،نذیر حمد ،شاہدبشیر اور عامر سہیل اغواکر کے کیری ڈبہ میں ڈال کر فرار ہو گئے۔چک27چودہ ایل میں ممتاز بی بی کی بیٹی حمیرہ بی بی 14 سالہ کو کار ایکس ایل آ ئی میں سوارچار نامعلوم ملزم زبردستی اغو ا کر کے فرار ہو گئے ۔ پولیس نے ایک ملزم فضل عباس کا سراغ لگا کرگرفتار کر لیاجبکہ تین ملزم ابھی تک گرفتار نہیں ہو سکے۔۔چک 97 بارہ ایل میں محمد آصف، محمد رمضان قریشی ایک نامعلوم ملزم کے ہمراہ محمد حنیف کی بیٹی گلشن بی بی 20 سالہ کو اغوا کر کے کیری ڈبہ میں ڈال کر فرار ہو گئے۔ اوکا نوالہ وڈ پر الطاف حسین کی بیٹی مومنہ بی بی 18 سالہ کو طیب نواز دو نامعلوم ملزموں کے ہمرا غو اکر کے لے گیا ۔گاؤں ٹھٹھہ آرائیاں میںایک نو جوان لڑکی سمعیہ ذوالفقار میلہ دربار شاہ اصحاب پر چوڑیاں دوکان پر خرید رہی تھی کہ موٹر سائیکلوں پر سوار پولیس کانسٹیبل محمد حسن اورعارف حسین ،محمد ارشاد آگئے اور سمعیہ ذولفقار کو غوا کر کے فرار ہو رہے تھے کہ شہریوں نے پکڑ لیا اورمغویہ کو چھڑالیاملزم پولیس کے حوالے کر دیے لیکن پولیس نے مقدمہ درج نہ کیا عدالت کے حکم پر مقدمہ درج ہو گیا۔اور پولیس کانسٹیبل کو گرفتار کر لیا گیا۔