کرائمز

شہری کی چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی

سکھر(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )ترجمان سکھر پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق ایس ایس پی سکھر اظہر خان کی ہدایت پہ سکھر پولیس کا جرائم پیشہ افراد، روپوش و اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے گذشتہ روز ایس ایچ او تھانہ سانگی کی حدود میں کامیاب کاروائی، شہری کی چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی۔آج صبح تھانہ سانگی کی حدود میرانپور چوک سے شہری کرن (ہندو) کی نامعلوم ملزمان موٹر سائیکل چوری کر کہ فرار ہوگئے تھے۔پولیس کو اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ سانگی اختیار منگریو نے بروقت حدود میں ناکہ بندی کے دوران کامیاب کاروائی کرتے ہوئے مسروقہ موٹر سائیکل کو ریکور کروا لیا گیا۔قانونی کاروائی کے بعد اصل مالک کرن کے حوالے کردی گئی۔اسی طرح ایس ایچ او تھانہ اے سیکشن کی حدود میں کامیاب کارروائی، سنگین کیس میں روپوش ملزم کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزم طلعت فاروق میمن کیس نمبر 229/2025 قلم Fـ489 کے تحت تھانہ اے سیکشن کے مقدمے میں مطلوب و روپوش تھا۔ایس ایس پی سکھر اظہر خان کی جانب سے پولیس ٹیم کی بہترین کاروائیوں پر شاباش اور کاروائیاں مزید تیز کرنے کے احکامات جاری کیے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button