کرائمز
گلوز بنانے والی فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی
سیالکوٹ (بیورورپورٹ)گلوز بنانے والی فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، ریسکیو کی بروقت کارروائی، آگ پر قابو پالیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر سیالکوٹ کے علاقہ اکبر آباد چنوں موم گلوز بنانے والی نجی فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ ریسکیو 1122 نے اطلاع ملنے پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔آگ لگنے سے 5لاکھ مالیت کا میٹریل جل گیا جبکہ ریسکیو کی بروقت کارروائی سے فیکٹری کو بچا لیا گیا۔