غیر اسلامی قوانین قبول نہیں کریں گے: ایوب مغل نورانی
ملتان (اظہرتاج قریشی ) متولی جامع مسجد الحسنین و رہنما جے یو پی محمد ابراہیم سعیدی کی زوجہ کے ایصالِ ثواب کے لیے ان کی رہائش گاہ پر چہلم کی محفل منعقد ہوئی تقریب میں جمعیت علماء پاکستان کے صوبائی صدر محمد ایوب مغل نورانی، مرکزی نائب صدر جے یو پی مولانا حاجی عاشق علی قادری، علامہ حافظ ارشاد اظہری، پیر علی طاہر قادری، علامہ سید اکرام الدین جلالی، حسیب خان اظہری، اور مولانا ثوبان قادری سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی صوبائی صدر محمد ایوب مغل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے پیش کردہ گھریلو تشدد بل اسلامی شریعت کے سراسر خلاف ہے۔ شوہر کو ڈرانے دھمکانے پر سزا دینا شریعت کے مقرر کردہ خاندانی نظام میں کھلی مداخلت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر بنا ہے، یہاں کسی قسم کے غیر اسلامی قوانین نہیں چل سکتے شادی کے لیے شرعی حکم بلوغت ہے، حکومت کس بنیاد پر 18 سال کی پابندی لگا رہی ہے حکمران قرآن و سنت کے خلاف قوانین بنا کر اللہ کے غضب کو دعوت نہ دیں مرکزی نائب صدر حاجی عاشق علی قادری نے کہا کہ نظامِ مصطفیٰ ﷺ کا نفاذ ہی تمام مسائل کا واحد حل ہے۔ قوم اسلام کے دفاع کے لیے متحد ہے اور شریعت سے متصادم کسی بھی بل کو مسترد کرتی ہے۔ علامہ سید اکرام الدین جلالی نے موت و حیات کے فلسفے پر بیان کرتے ہوئے کہا کہ موت ایک اٹل حقیقت ہے جس کا ذائقہ ہر ذی روح نے چکھنا ہے۔ مولانا ثوبان قادری نے عشقِ رسول ﷺ پر روشنی ڈالی اور کہا کہ کامیاب زندگی کے لیے محبتِ رسول ﷺ لازمی جز ہے۔ محفل میں منصور خان چاکرانی، چوہدری نعیم، حافظ شیراز حیدری، حبیب مہروی، امین فریدی، وزیر احمد نورانی، اعجاز حسین بابر، قاری صغیر اظہری سمیت کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اختتام پر مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی