کرائمز

بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی پر رہائشیوں کا پرامن احتجاج

لاہور / سندر (سید ناظم رضا نقوی سے )سندر نجی سوسائٹی کے مکینوں نے سوسائٹی میں درپیش سنگین مسائل کے خلاف بھرپور مگر پرامن احتجاج کیا۔ احتجاج میں مردوں، خواتین اور بزرگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور انتظامیہ کی توجہ بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی کی جانب مبذول کروائیں۔جن پر صاف پانی کی فراہمی، مورگیج پلاٹس،گریڈ اسٹیشن کاقیام، سیوریج کے نظام کی درستگی، سڑکوں کی مرمت، سٹریٹ لائٹس کی تنصیب اور صفائی ستھرائی کے مطالبات درج تھے۔رہائشیوں کا کہنا ہے کہ طویل عرصے سے سوسائٹی کی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، جگہ جگہ گندا پانی جمع رہتا ہے اور سیوریج لائن بھی بند رہتی ہے متعدد بار سوسائٹی انتظامیہ اور متعلقہ حکام کو شکایات درج کروائیں۔احتجاج کے دوران شرکاء نے مطالبہ کیا کہ اعلیٰ حکام فوری نوٹس لیں جس پر سوسائٹی کے سی ای او فرحان چیمہ نے احتجاج کے شرکاء کو اعتماد میں لے کر یقین دہانی کروائی کہ سوسائٹی کے رہائشیوں کے مطالبات جائز ہیں انشاءاللہ انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائیگا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button