میٹر دیوار پر لگانے پر جھگڑا . بھائی جاں بحق. بہن شدید زخمی
اوکاڑہ (وحید انصاری ) اوکاڑہ بجلی کی تار اور میٹر دیوار پر لگانے پر جھگڑا . بھائی جاں بحق. بہن شدید زخمی .مقدمہ درج ایف .آئی .آر کے مطابق تھانہ راوی کے گاؤں موضع منگن کے رہائشی عرفان اور عبدالہ نے اپنے ہمسائے محمد عمران کی دیوار پر میٹر بجلی لگوا رکھا تھا بجلی کی تار لٹک رہی تھی.عمران نے متعدد بار عرفان اور عبدالہ سے تار درست کرانے کو کہا جس پر جھگڑا شروع ہوگیا مزمان عرفان اور عبدالہ نے مشتعل ہوکر عمران کی بیوی کو ڈنڈے سے تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا جس کا بھائی عابد منیر بہن کو چھڑانے آگے بڑھا تو ایک ملزم نےدستی کسی کا الٹا وار عابد منیر پر کیا جس سے وہ شدید زخمی ہوکر زمین پر گر گیا .ملزمان موقع سے فرار ہوگئے زخمی بہن بھائی کو مقامی سرکاری ہسپتال منتقل کر دیا گیا.عابد منیر کو تشویشناک حالت میں لاہور ہسپتال ریفر کر دیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوے جاں بحق ہوگیا پولیس تھانہ راوی نے وقوعہ کا مقدمہ درج کر کے تفشیش شروع کر دی ہے #