کرائمز

گرانفروش بے لگام،ہر چیز مہنگی فروخت کرنے لگے

لاہور (بیورورپورٹ )شہر لاہور میں گراں فروشوں نے من مانیاں شروع کر رکھی ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام نظر آ رہی ہے۔ مرغی، مٹن، بیف اور انڈوں کی قیمتیں بڑھ کر عوام کی پہنچ سے دور ہو گئی ہیں۔مرغی کے گوشت کی قیمت 504 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، جبکہ مٹن کی قیمت میں 100 روپے فی کلو اضافہ کے بعد یہ 2800 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔ بیف کے سرکاری نرخ 800 روپے فی کلو ہیں، لیکن بازار میں بیف 1400 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔ سپر اسٹورز میں بھی مٹن اور بیف کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں، فی درجن انڈوں کی قیمت 336 روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ مارکیٹ میں انڈے 350 روپے فی درجن میں دستیاب ہیں۔ سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق چار پھلوں کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا گیا۔پوش علاقوں میں درجہ اول کے پھل انتہائی مہنگے داموں فروخت ہو رہے ہیں۔ کالا کولو پہاڑی سیب کی سرکاری قیمت 420 تاہم مارکیٹ میں درجہ اول سیب 550 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے، کالا کولو میدانی سیب ریٹ لسٹ میں 270 روپے فی کلو درج جبکہ مارکیٹ میں 350 روپے فی کلو تک بک رہا ہے۔درجہ اول کیلے کی سرکاری قیمت 200 روپے مگر مارکیٹ میں 250 روپے فی درجن تک فروخت ہو رہا ہے، امرود کی سرکاری قیمت 130 روپے جبکہ فروخت 160 روپے تک جاری ہے۔مسمی کی سرکاری قیمت 180 روپے فی درجن تاہم مارکیٹ میں یہ 300 روپے فی درجن تک فروخت ہو رہی ہے، انگور کی قیمت میں 10 روپے اضافہ کر کے سرکاری نرخ 660 روپے فی کلو مقرر کئے گئے، لیکن مارکیٹ میں انگور 1150 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہے ہیں۔پیپتا کی سرکاری قیمت 340 روپے فی کلو مقرر تاہم پرچون بازاروں میں یہ 550 روپے فی کلو تک دستیاب ہے، کینو کی قیمت میں 5 روپے اضافہ کر کے سرکاری نرخ 220 روپے فی درجن مقرر کئے گئے، مگر مارکیٹ میں یہ 380 روپے فی درجن تک فروخت ہو رہا ہے۔فروٹر کی سرکاری قیمت 180 روپے فی درجن ہے جبکہ مارکیٹ میں 300 روپے فی درجن ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button