کرائمز

گنا چوری / مزدوروں نے ٹھیکیدار کو تشدد کرکے قتل کر دیا

مکو آ نہ (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) فیصل آباد ماموں کانجن گنا چوری سے منع کرنے پر مزدوروں نے ٹھیکیدار کو تشدد کرکے قتل کر دیاماموں کانجن تھانہ کی حدود میں واقع گاؤں 500 گ ب میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں 25 سالہ ٹھیکیدار عمران کماد کی کٹائی کا کام کروا رہا تھا۔پولیس ذرائع کے مطابق دورانِ کام مزدوروں علی اور نعیم نے دو گنے چوری کرکے چھپا لیے۔جب ٹھیکیدار عمران نے گنے واپس لے کر انہیں منع کیا اور سخت الفاظ کہے تو وہ طیش میں آ گئے۔ملزمان نے ہوروں اور مکوں سے عمران پر حملہ کر دیا اور شدید تشدد کے باعث وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس پی صدر اور ڈی ایس پی موقع پر پہنچ گئے، جبکہ پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button