کرائمز
بدھلہ سنت روڈ پر دو آٹو رکشوں میں تصادم، 5 افراد زخمی
ملتان (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) ملتان میں بدھلہ سنت روڈ پر بھینی سکول کے قریب تیز رفتاری کے باعث دو آٹو رکشے آپس میں ٹکرا گئے، جس کے نتیجے میں خواتین سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے۔ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ ایک اٹو رکشہ ٹریکٹر ٹرالی کو کراس کرتے ہوئے سامنے سے آنے والے رکشے سے ٹکرا گیا۔حادثے میں مجموعی طور پر پانچ افراد زخمی ہوئے، جن میں ایک زخمی کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی، جبکہ چار زخمیوں کو نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔زخمیوں کی شناخت سہرش بی بی (16 سال)، ساجدہ بی بی (40 سال)، عبدالغفار (50 سال) اور رمشا بی بی (20 سال) کے نام سے ہوئی ہے۔ریسکیو حکام نے واقعے کی اطلاع پولیس کنٹرول روم کو بھی دے دی جبکہ ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا۔