پولیس کی کارروائی،نوجوان کو تشدد کرکے قتل میں ملوث ملزم گرفتار
مکو آ نہ (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام) فیصل آباد پولیس نے نوجوان کو تشدد کرکے قتل کرنیوالا ملزم گرفتار کرلیا، ملزم نے ہارن بجانے پر طیش میں آکر 30 سالہ نوجوان کو تشدد کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا، پولیس نے ملزمان کیخلاف قانونی کارروائی شروع کردی۔ ترجمان نے بتایا کہ سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ منصور آباد نے ہارن بجانے پر طیش میں آکر 30 سالہ نوجوان کو تشدد کرکے موت کے گھاٹ اتارنے والے نامعلوم ملزم نوید کو 12 گھنٹوں کے دوران ٹریس کرکے گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزم نے سڑک پر جاتے ہارن بجانے پر طیش میں آکر دستگیر کالونی کے رہائشی 30 سالہ موٹر سائیکل سوار ذیشان ولی کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد موقع سے فرار جبکہ ملزم کا مکا سر پر لگنے کے باعث ذیشان کو بیہوشی کی حالت میں ہسپتال لیجایا گیا جہاں پر وہ علاج کے دوران دم توڑ گیا،اس حوالہ سے سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر نے ایس پی مدینہ ڈویژن کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ منصور آباد سب انسپکٹر توقیر گجر و دیگر پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی جس ٹیم نے ٹیکنیکل وسائل اور پیشہ ورانہ صلاحیت سے نامعلوم ملزم کو ٹریس کرکے گٹی سے گرفتار کرلیا،پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کر دیا۔