کرائمز

26 نومبر احتجاج کیس،علیمہ خان کی حاضری معافی کی درخواست منظور

راولپنڈی(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام) سابق وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کی26نومبر احتجاج کیس میں حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی گئی ہے انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر کو تھانہ صادق آباد میں درج احتجاج کیس کی سماعت کی ،جہاں مقدمے کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا. عدالت نے سماعت کے دوران علیمہ خان کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کر لی اور مقدمے کی سماعت کو 11 مئی تک ملتوی کر دیا عدالت نے آئندہ سماعت پر عمران خان کی بہن سمیت تمام گواہان کو پیش ہونے کا حکم بھی جاری کیا، تاکہ کیس کی مزید کارروائی آگے بڑھائی جا سکے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button