درجن کے قریب بجلی چور رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیے ، فیصل اشرف
درجن کے قریب بجلی چور رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیے ، فیصل اشرف
چونیاں(محمدشہزادمغل) واپڈا سب ڈویژن ویسٹ کا بجلی چوروں کے خلاف آپریشن، ایک درجن کے قریب بجلی چور رنگے ہاتھوں گرفتار، آپریشن ایکسئین چونیاں فیصل اشرف اور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ کیا گیا، گرفتار بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج،پچاس کے قریب بجلی چوروں کے میٹر اور تاریں اتار لی گئیں،مزید تفتیش جاری تفصیلات کے مطابق ایس ڈی او ویسٹ الہ آباد مدثر سحر نے صحافیوں کو بتایا کہ ایکسین چونیاں فیصل اشرف اور ایس ای قصور کی ہدایت پر واپڈا ٹیم سب ڈویژن ویسٹ الہ آباد نے پولیس کے ہمراہ نواحی دیہات بونگی،بھاگیوال اور گہلن میں کاروائی کرتے ہوئے محمد شاہد،محمد ناصر،محسن،عبدالغفار،محمد عرفان منصب،کے ایم ساجد سمیت ایک درجن کے قریب بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کروا دیا جبکہ پچاس کے قریب بجلی چوروں کے میٹر اور تاریں قبضہ میں لی گئی ہیں گرفتار بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج جبکہ دیگر بجلی چوروں کو چوری کی مد میں ڈیڈیکشن بل ڈالے جائیں گے آپریشن میں ندیم عالم،ملک اعظم انچارج ریکوری،عبدالجبار، و دیگر ملازمین کی بڑی تعداد نے حصہ لیا ایس ڈی او ویسٹ کا مزید کہنا تھا کہ بجلی چور قومی مجرم ہیں کسی صورت بھی رایت نہیں برتی جائے گی روزانہ کی بنیاد پر آپریشن جاری رہے گا۔