کرائمز

تیز رفتار کار بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا گئی ، 3افراد زخمی

اوکاڑہ(ناظم خان بلوچ ) اوکاڑہ قومی شاہراہ پر تیز رفتار کار بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا گئی- 2۔خواتین سمیت 3 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ریسکیو زرائع کے مطابق قومی شاہراہ نزد الجہاد چیک پوسٹ ایک تیز رفتار کار نمبری LEH-9414 تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر سڑک کنارے درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کار سوار 2خواتین سمیت 3 افراد شدید زخمی ہو گئے حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کے اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے امدادی کاروائیاں کرتے ہوے زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال اوکاڑہ منتقل کر دیا گیا ہسپتال میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف زخمیوں کو طبی امداد فراہم کر رہے ہیں#

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button