علاقائی خبریں

پی ٹی آئی کی سازشی سیاست سے ملک کو بچانا ہوگا، رانا عمران خاں

ڈسکہ(عشرت انصاری) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما و ٹکٹ ہولڈر پی پی 51ڈسکہ رانا عمران خاں نے کہا ہے کہ سپریم کمانڈر صدر پاکستان آصف علی زرداری کے پارلیمنٹ سے مشترکہ خطاب کے وقت تحریک انصاف نے روایتی ہلڑ بازی شور شرابے کا مظاہرہ کرکے ملک دشمنی کی ہے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سازشی سیاست سے ملک کو بچانا ہوگا،پی ٹی آئی نے پہلے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت اپنے ایم این اے شیر افضل مروت سے عین اس وقت سعودی عرب کے خلاف بیان دلوایا جب سعودی وزیر خارجہ اپنے وفد کے ساتھ پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے تھے۔پھر جب اس جماعت نے بیان کے خلاف عوامی ردعمل دیکھا تو اپنے ایم این اے کے بیان کو اس کاذاتی فعل قرار دے دیا اگر مان لیا جائے کہ یہ اس کا ذاتی بیان تھا تو پی ٹی آئی نے اس کے خلاف کیا ایکشن لیا اس کا جواب کوئی بھی جنونی ٹائیگر دینے کو تیار نہیں۔اس جماعت نے منتخب صدر مملکت کے خطاب کے دوران جو ہلڑ بازی کی اس پر بھی ان کے خلاف سپیکر کو سخت ایکشن لینا ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے ایک مرتبہ پھر پارلیمنٹ میں خطاب کے دوران ملک کی سب جماعتوں کو پاکستان کی خاطر ایک پیج پر آنے اور مفاہمت کی سیاست کو فروغ دینے کی بات کی لیکن افسوس سے کہنا پڑے گا کہ ان کی اس مفاہمت کی سیاست کی دعوت کے وقت انتشاری جماعت پی ٹی آئی نے شور شرابا شروع کردیا اور عملی طور پر دکھایا کہ سیاسی پختگی اس جماعت کے لوگوں کو چھو کر بھی نہیں گزری جو انتشاری سیاست ان کا بانی کیا کرتا تھا وہی فسادی سیاست اس کے پیرو کار کررہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button