چوک سرور شہید میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری، بھاری جرمانہ
چوک سرور شہید میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری، بھاری جرمانہ
چوک سرور شہید(مرزا شہزاد سے ) چوک سرور شہید میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری بھاری جرمانہ گاڑی اسٹینڈ شفٹ ریڑھی بان شفٹ کاروائیاں جاری ثفصیل کے مطابق چیف منسٹر پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر پنجاب بھر کی طرح تحصیل سرور شہید میں ناجائز قابضین کے خلاف گرینڈ آپریشن کا سلسلہ جاری ۔ کمشنر ڈیرہ غازیخان اور ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو کے حکم پر اسسٹنت کمشنر چوک سرور شہید محمد اویس مانگٹ کا تحصیل سرور شہید میں گرینڈ آپریشن جاری ہے ملتان تا میانوالی روڈ سمیت کوٹ ادو روڈ ، رنگپور روڈ پر عرصہ دراز سے بنائی گئی تجاوزات چھپر ، کھوکے، تھڑے ، ڈیگ سروس سمیت تمام کی تمام سیڑھیاں و انکروچمنٹ ٹیم نے مشینری سے ہٹا دیئے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سرور شہید محمد اویس مانگٹ کا کہنا تھا کہ تمام اڈا منیجرز سے ملاقات ہو گئ ہے ملتان تا میانوالی ایم ایم روڈ کا اڈا اسٹیشن ریسٹ ہاؤس کے ساتھ موجود جہاں ڈیگ سروس تھے وہاں شفٹ کر دیا۔گیا ہے رنگپور روڈ کا اڈا اسٹیشن ٹی ایچ کیو ہسپتال کے ساتھ شفٹ کر دیا گیا ہے کوٹ ادو روڈ لوکل گاڑیاں کو ریسٹ ہاؤس سے آگے ۔ بڑی گاڑیوں کو گرینڈ اسٹیشن کے ساتھ شفٹ کر دیا گیا ہے تمام ریڑھی بان کو نولاٹیہ پارک کے سامنے شفٹ کر دیا گیا ہے آپریشن کے دوران چند ریڑھی بان فرار ہو گئے ۔ وہ جب بھی کھڑے ہوں گے وہ نولاٹیہ پارک کے ساتھ کھڑے ہوں گے ۔ ورنہ فوراً ایف آئی آر سمیت بھاری جرمانہ و قانونی کاروائی کی جائے گی کسی بھی بڑی یا چھوٹی گاڑی کو مرکزی چوک میں سواری اتارنے اور اٹھانے کی اجازت نہیں ہے جو گاڑی ڈرائیور ایسا کریں گے ان کے مالکان پر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اسسٹنٹ کمشنر چوک سرور شہید محمد اویس مانگٹ کا مزید کہنا تھا کہ مہنگی روٹی فروخت کرنے والے ہوٹلوں کیخلاف کے خلاف سخت کاروائی کا اغاز کر دیا ہے ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو کی ہدایات پر سرکاری نرخوں سے زائد قیمت پر روٹی کی فروخت پر چھاپے جاری ہیں مہنگی روثی فروخت کرنے پر تحصیل بھر کے 20 ہوٹلوں / تندوروں کی انسپکشن کی گئ سرکاری نرخوں سے زائد قیمت فروخت پر 3 ہوٹلوں کے مالکان پر 30000 جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے احکامات کیمطابق روٹی کی سرکاری نرخ پر فروخت کو ہر صورت یقینی بنایا جائیگا۔ آپریشن جاری رہے گا۔ رکشہ سٹینڈ کیلئے باقاعدہ جگہ مختص کر دی گئ انہیں بھی جلد ان کی جگہ شفٹ کر دیا جائے گا