کرائمز

خانقاں ڈوگراں دہشت کی علامت ڈکیت گینگ گرفتار

خانقاہ ڈوگراں(حاجی رمضان کمبوہ سے ) پولیس کی بڑی کاروائی ۔۔۔ خطرناک ڈکیت گینگ گرفتار ۔ ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے نقدی۔موبائل ،ناجائز اسلحہ اوردیگر لوٹ کا مال برآمد ،ولیس اور علاقہ بھر کے لئے درد سر بننے والے جانی ڈکیت گینگ کو پولیس نے اسکے ساتھی سمیت گرفتار کر لیا ہے۔رمضان عرف جانی اور نواحی گاؤں میاں علی کا رہائشی صداقت چیمہ ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔ملزمان نے پانچ رکنی ڈکیت گینگ بنا رکھا ہے جو خانقاہ ڈوگراں اور گردونواح میں شہریوں سے نقدی،موبائل، موٹرسائیکل اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کرلے جاتے تھے اور علاقہ بھر کے مکینوں کی زندگی اجیرن بنا رکھی تھی ۔ ایس ایچ او شاہ فیصل ۔ سب انسپیکٹر علی حسن ۔اے ایس آئی محمد فہیم پر مشتمل ٹیم نے دن رات محنت کر کے ڈکیت کے سرغنہ رمضان عرف جانی کو ساتھی صداقت چیمہ سمیت گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا ہے جبکہ اس گینگ کے دیگر تین ساتھیوں کی تلاش کے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔پولیس نے ملزمان سے لاکھوں روپے نقدی، ناجائز اسلحہ موٹرسائیکل، اور موبائل بھی برآمد کر لئے ہیں جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔ڈکیت گینگ کی گرفتاری سے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ہے۔جبکہ محکمہ کے اعلی افسران نے مقامی پولیس کو شاباش دی ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button