کرائمز

ڈیرہ غازیخان،بھاری مقدار میں 624بوتل ولایتی شراب برآمد

ڈیرہ غازیخان(فہیم فرید تالپور سے)ڈی پی او سیدعلی کی ہدایت پر نوجوان نسل کو تباہ کرنے والے عناصر کے خلاف بھر پور کاروائیاں جاری۔ سماج دشمن عناصر سے بھاری مقدار میں شراب برآمد سب ڈویژنل پولیس آفیسر کوٹ چھٹہ کی نگرانی سے ایس ایچ او تھانہ کوٹ چھٹہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ04 منشیات فروشان کو گرفتار کر لیا۔ملزماں کے قبضہ سےبھاری مقدار میں 624بوتل ولایتی شراب برآمدشراب دو کاروں میں موجود تھی ملزمان شراب کراچی سے ڈیرہ غازی خان فروخت کرتے تھے ملزمان کے خلاف مقدمات درج مزید تفتیش جاری ہے اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ کوٹ چھٹہ غلام مجتبیٰ نے کہا کہ ملزمان شراب فروش ہیں جو خود بھی شراب پیتے ہیں اور فروخت بھی کرتے ہیں سید علی ڈی پی او ڈیرہ غازیخان نے کہا کہ یہ مردہ دل انسان منشیات کے مکروہ دھندہ میں ملوث ہیں اور نوجوان نسل کو تباہ کرتے ہیں۔ ان ظالموں کا مقابلہ کرتے ہوئے اس معاشرے کا کچرہ اور گند صاف کرتے رہیں گے ایسے معاشرے کے ناسور کو کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں دی جائے گی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button