کرائمز
راولپنڈی/آر اے بازار،حنا ٹریزا گرفتار ، ایک لاکھ روپے برآمد
راولپنڈی/آر اے بازار (چوھدری امجد علی /نمائندہ کرائمز پوائنٹ ) تھانہ آر اے بازار پولیس کی بڑی کاروائی ،،چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزمہ گرفتار، چوری شدہ رقم 01 لاکھ روپے بھی برآمد کر لی گئی ،گرفتار ملزمہ کی شناخت حنا ٹریزا کے نام سے ہوئی،،ملزمہ نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ گھر میں چوری کی واردات کی ،،ملزمہ کے ساتھیوں اور سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا،شہریوں کی جان ومال کا تحفظ اولین ذمہ داری ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں،ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت اقدامات کا اعلان