علاقائی خبریں

ملتان کے نئے تھانہ ڈی ایچ کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

شجاع آباد(اظہر تاج قریشی )شجاع آباد وزیر اعلیٰ پنجاب میڈم مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ڈسٹرکٹ ملتان کے نئے تھانہ ڈی ایچ کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا تفصیلات کے مطابق آر پی او ملتان کیپٹن (ر) محمد سہیل چودھری نے پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈی ایچ اے ملتان برگیڈیئر احمد رضوان گھمن کے ہمراہ تھانہ ڈی ایچ اے کا سنگ بنیاد رکھا ایس پی گلگشت سیف اللہ، ایس پی کینٹ جاوید طاہر مجید، اے ایس پی کینٹ طیب وزیر، ڈی ایس پی صدر بخت نصر اور دیگر افسران ان کے ہمراہ تھےکرنل زکاء، کرنل حامد اور چیرمین سپورٹس کمپلیکس بھی ان کے ہمراہ تھے آر پی او ملتان نے نئے تھانہ کے قیام کو شہریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی میں اہم سنگ میل قرار دیا نئے تھانوں کے قیام کا مقصد سیکیورٹی کو مزید بہتر بنانا اور جرائم سدباب کرنا ہے آر پی او ملتان کیپٹن ر محمد سہیل چودھری کا کہنا تھا کہ تھانہ ڈی ایچ اے کے قیام سے جرائم کے خاتمے اور شہریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی میں مدد ملے گی ترجمان ملتان پولیس

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button