علاقائی خبریں

پیپلز پارٹی ملک میں مضبوط جمہوریت کی قائل ہے:رانا فاروق

ڈسکہ(عشرت انصاری) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما وٹکٹ ہولڈر پی پی50ڈسکہ رانافاروق اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک میں مضبوط جمہوریت کی قائل ہے اور اسی کا استحکام چاہتی ہے، غیر جمہوری رویوں کو نا پسند کرتی ہے یہی چیئر مین بلاول بھٹوزرداری کا مشن ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ملک میں جمہوریت کی بحالی کیلئے قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں جنکو تاریخ کبھی بھی بھلا نہیں سکتی، پیپلز پارٹی ہی عوام کے مسائل حل کرے گی اور پیپلز پارٹی ہی قوم کی ترجمانی کرے گی اور بنیادی اقدامات کر کے قوم کا معیار زندگی بلند کرے گی انہو ں نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملک کی ترقی اور قوم کی خوشحالی کیلئے انتھک محنت کی اور صحیح معنوں میں قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کی جانشینی کا حق ادا کیا انہوں نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو نے اپنی سیاسی زندگی میں مخالفین کے منفی اقدامات کا بھر پور طریقے سے مقا بلہ کیا آج بلاول بھٹو زرداری اسی پر چم کو تھامے میدان عمل میں ہیں اپنی والدہ بینظیر بھٹو اور نانا قائد ذوالفقار علی بھٹو کے منشور کو آگے بڑھا رہے ہیں اور وزارت خارجہ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button