کرائمز

کرائمز پوائنٹ کی خبر پر ایکشن ، 29 گیس ریفلنگ اسٹیشن سر بمہر

ٹوبہ ٹیک سنگھ(محمد شبیر سے)کمالیہ ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب اور ڈپٹی کمشنر و کنٹرولر سول ڈیفنس کی ہدایات پر آئل و گیس کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف سول ڈیفنس انفورسمنٹ ٹیم نے گذشتہ ایک ہفتہ کے دوران ضلع بھر کے 69 مقامات پر قانونی کاروائی کرتے ہوئے 29 گیس شاپس کو سیل اور 12 کا چالان کردیا۔ جبکہ 17 ایل پی جی شاپس کے خلاف متعلقہ تھانوں میں ایف آئی آر درج کرادیں۔سول ڈیفنس آفیسر محمود حسین گل کے مطابق حکومت پنجاب کی واضح ہدایات کے پیش نظر آئل و گیس کا غیر قانونی کاروبار کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کریک ڈاو¿ن جاری رہے گا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button