کرائمز
ڈسکہ : شہری نقدی ،موٹر سائیکل اور موبائل فونز سے محروم
ڈسکہ(عشرت انصاری)ڈکیتی چوری کی وارداتوں میں شہری نقدی ،موٹر سائیکل اور موبائل فونز سے محروم رنجہائی کے سمیع اللہ سے 2نامعلوم مسلح ڈاکوئوں نے 80ہزار روپے نقدی ،20ہزار رو پے مالیت کا موبائل فون ،کوٹ کرم بخش کا ابوبکر الیاس بیوی عائشہ کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ 5نامعلوم مسلح ڈاکوئوں نے ان سے38ہزار نقدی ،31,500کے دو عدد موبائل فونز،موٹر سائیکل نمبریAUF-24/2098مالیتی2لاکھ رو پے چھین لی ،کوٹ کرم بخش کے ہی عظمت علی سے 5ڈاکوئوں نے 20ہزار رو پے مالیت کا موبائل فون اور 4500رو پے نقدی ،تھانہ ستراہ کے علاقہ کلیر کوٹ کے رہائشی ذوالقرنین سے دو نامعلوم ڈاکوئوں نے 84700رو پے چھین لیئے جبکہ نامعلوم چور گورنمنٹ ہائی سکول بھگت پور سے موٹر پمپ پانی والا چرا کر لے گئے پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لیئے