کرائمز
پتوکی سٹی پولیس کی کارروائی ، 5خطرناک ڈاکو دھر لیے گئے
پتوکی (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )تھانہ سٹی پتوکی پولیس ایس ایچ او محمد اسلم بھٹی کی سربراہی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف تابڑ توڑ کاروائیاں جاری ہیں سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 05 خطرناک ڈاکو گرفتار کر لیے گئے ہیں ایس ایچ او اسلم بھٹی کے مطابق شہریوں سے چھینی گئی 04 موٹرسائیکل، نقدی 02 لاکھ روپے، 03 موبائل فونز اور جدید ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے دوران تفتیش ملزمان نےپتوکی اور گردونواح میں متعدد سنگین وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے